حکومت کا غیر سرکاری ملازمین کو پنشن کی سہولت دینے کے لیے بل لانے کا فیصلہ

جلد ایسا بل لائیں گے جس سے سرکاری کے ساتھ غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن کی سہولت حاصل ہو گی،چاہتے ہیں مدینہ کی ریاست میں ہر انسان کو روزگار کا حق ملے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 دسمبر 2020 11:25

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جلد ایسا بل لائیں گے جس سے سرکاری کے ساتھ غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن کی سہولت حاصل ہو گی۔ی،چاہتے ہیں مدینہ کی ریاست میں ہر انسان کو روزگار کا حق ملے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ابھی تین سال باقی ہیں ،اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہونگے ،اقلیتی برادری کے سی ایس ایس امتحانات سمیت دیگر ایشوز جلد حل کریں گے ،شہروں کو خوبصورت بنانے والے سرکاری و نیم ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی جلد ہوگا ،جلد ایسا بل لائیں گے جس سے سرکاری کے ساتھ غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن کی سہولت حاصل ہوگی ،چاہتے ہیں مدینہ کی ریاست میں ہر انسان کو روزگار کا حق ملے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے ۔

(جاری ہے)

منگل کو کرسمس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہاکہ اقلیتی برادری کے سی ایس ایس امتحانات سمیت دیگر ایشوز جلد حل کریں گے ،شہروں کو خوبصورت بنانے والے سرکاری و نیم ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی جلد ہوگا ،جلد ایسا بل لائینگے جس سے سرکاری کے ساتھ غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن کی سہولت حاصل ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ مدینہ کی ریاست میں ہر انسان کو روزگار کا حق ملے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 8 سو سے ہم نے 8 ہزار سے زائد کی ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ابھی تک 8 سال رہتے ہیں،اس دور کے ابھی تین سال باقی ہیں اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہونگے ،سی ڈی اے کے ساتھ ایک بڑے پلان پر کام کررہے ہیں، اگلے 14 روز میں اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے لئے بڑا پراجیکٹ ڈرافٹ لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :