ای سی سی نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی، عبدالرزاق داؤد

بدھ 2 دسمبر 2020 16:19

ای سی سی نے کپاس  پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی، عبدالرزاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  نے کہا ہے کہ ای سی سی نے کپاس  پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے ملبوسات کے شعبے کی برآمدات میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ حاصل کرنے کی ہماری پالیسی کے مطابق ہے۔ ای سی سی کا فیصلہ اب توثیق کے لئے کابینہ میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کابینہ سے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :