بہاولنگر، ملک بھرمیں کرسمس کے حوالہ سے تقریبات کا اہتمام شروع ہوگیا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ملک بھرمیں کرسمس کے حوالہ سے تقریبات کا اہتمام شروع ہوگیا ہے کرسمس کیک اور ٹری سجانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں کرسمس کی آمد کے حوالہ سے اتوارکے روز خصوصی دعائیہ تقریبات کااہتمام کیا گیا ہے جس میں مسیح برادری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیساتھ ساتھ ملکی سلامتی‘ استحکام اور بقاء کیلئے خصوصی دعاء مانگے گی ملک بھر میں اتوار کے روز تمام گرجا گھروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مددمل سکے۔

متعلقہ عنوان :