بوئنگ 737 میکس کی 20 ماہ پابندی کے بعد پہلی کامیاب پرواز

بوئنگ کے بیسٹ سیلنگ جیٹ پر مارچ 2019 ء میں اس وقت پابندی لگادی گئی تھی

جمعرات 3 دسمبر 2020 11:32

بوئنگ 737 میکس کی 20 ماہ پابندی کے بعد پہلی کامیاب پرواز
ڈیلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء)بیس ماہ کی پابندی کے بعد دوبارہ ڈیزائن کئے گئے پہلے سے محفوظ بوئنگ 737 میکس کی پہلی پرواز کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بوئنگ 737میکس کی 45منٹ کی آزمائشی پرواز ٹیکساس کے دارالحکومت ڈیلاس سے اوکلاہوما کے دارالحکومت تٴْلسا تک کیلئے تھی جس کے بعد اب یہ جہاز اپنی پہلی کمرشل پرواز کیلئے 29 دسمبر کو اڑان بھرے گا۔واضح رہے کہ بوئنگ کے بیسٹ سیلنگ جیٹ پر مارچ 2019 ء میں اس وقت پابندی لگادی گئی تھی جب 5 ماہ میں 737 میکس کے 2 حادثات ہوئے جن میں 346 افراد مارے گئے تھے۔