راولپنڈی ، پیر ودھائی دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، سات زخمی

، دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی، پولیس حکام

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پیرودھائی کے علاقہ میں دھماکہ کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی، ایس پی راول سمیت سینئر افسران موقعہ پر پہنچئے،آرپی او راولپنڈی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورسات افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں اور جاں بحق شخص کی شناخت کی جا چکی ہے،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد افضل خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ابراہیم، علاؤ الدین، ظفیر، بلال، عبدالرحمن، قاسم اور عبدالمنان شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس پی راول رائے مظہر اقبال سمیت سینئر پولیس افسران پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچے، آرپی او راولپنڈی عمران احمر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا،بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود رہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی نوعیت معلوم کی گئی، دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی،آرپی او عمران احمراور سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہسپتال میں عیادت کی، زخمیوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں،آرپی او اور سی پی او راولپنڈی نے زخمیوں سے اٴْن کی صحت کے متعلق دریافت کرتے ہوئے اٴْن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :