ضلع غربی کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ

مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 سے 18دسمبر 2020تک نافذ رہے گا

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) شہرقائد میں کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع غربی کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ضلع غربی کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کرونا کیسز پر 5سب ڈویژنز میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔

مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 سے 18دسمبر 2020تک نافذ رہے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے جو علاقے مائیکرو اور اسمارٹ ڈاک ڈاؤن میں آئیں گے ان میں بلدیہ، اسلام نگریوسی3، سعیدآبادیوسی5 اور مہاجر کیمپ یوسی7کے علاقے شامل ہیں۔اسی طرح گڈاپ میں یوسی5، معمارآبادنمبر 6 اور یوسف گوٹھ یوسی نمبر 7 شامل ہیں۔مراسلے کے مطابق سب ڈویژن کیماڑی میں یوسی 3کا رہائشی علاقہ، اورنگی ٹاؤن داتا نگریوسی 11اور 3حنیف آباد، سائٹ میں یوسی 1پاک کالونی، یوسی 4میٹرول فور، یوسی 5باوانی چالی اور یوسی 6فرنٹیئرکالونی اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن میں شامل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :