ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:25

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بھائی ندیم مانڈوی والا اور مبینہ بینامی دار طارق کی ضمانت منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی ندیم مانڈوی والا اور مبینہ بینامی دارطارق نے جعلی اکاونٹس کیسز میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔دائر درخواست کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ندیم مانڈوی والا اور طارق کی گرفتاری سے روک دیا ہے، دونوں ملزمان کی پانچ، پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی ہے۔درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 7 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :