گھر عورت کی محبت سے بنتا ہے ، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے‘ ثنا

بیوی اچھی ہونے کے ساتھ شوہر کا اچھا ہونا بھی ضروری ہے تب ہی کامیاب ازدواجی زندگی ممکن ہے ‘ انٹر ویو

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:18

گھر عورت کی محبت سے بنتا ہے ، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ گھر عورت کی محبت سے بنتا ہے ، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے ، بیوی اچھی ہونے کے ساتھ شوہر کا اچھا ہونا بھی ضروری ہے تب ہی کامیاب ازدواجی زندگی ممکن ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ جب بچے ہو جائیں تو سب کام پیچھے چلے جاتے ہیں اور بچے ترجیح ہوتے ہیں ۔ بچے ہمارا اثاثہ ہیں اور اگر ہم ان پر توجہ نہ دے سکیں تو زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ۔ ثناء نے کہا کہ ہر کام میں اپنے شوہر سے مشاورت کرتی ہوں اور ان کی بات کو اہمیت دیتی ہوں اور میرے شوہر بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کوا ہمیت دے کر ہی کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :