رویندرا جڈیجا آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

ابتدائی طور پر جڈیجا کی چوٹ سے متعلق تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد اب وہ سیریز کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 15:00

رویندرا جڈیجا آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بھارتی آل رائونڈر رویندرا جڈیجا سیریز کے دیگر2 میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی بائونسر رویندرا جڈیجا کے سر میں لگی تھی جس کے باعث اب وہ سیریز کے دیگر میچز میں بھارت کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

بی سی سی آئی کی میڈیا ریلیز کے مطابق رویندرا جڈیجا کو نگرانی میں رکھا جائیگا، ضرورت محسوس ہونے پر ان کے مزید اسکین کئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر جڈیجا کی چوٹ سے متعلق تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد اب وہ سیریز کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا دیا تھا۔ میچ میں رویندرا جڈیجا نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ عنوان :