ڈی پی ورلڈ ٹور گالف ٹورنامنٹ 10دسمبر سے دبئی میں شروع ہوگا

پیر 7 دسمبر 2020 17:25

ڈی پی ورلڈ ٹور گالف ٹورنامنٹ 10دسمبر سے دبئی میں شروع ہوگا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2020ء) ڈی پی ورلڈ ٹور گالف ٹورنامنٹ 10دسمبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ یوروپین گالف ٹور کا حصہ ہے جو پہلی مرتبہ 2009میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے دبئی ، جمیرا گولف سٹیٹ میں ارتھ کورس پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 72ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ہسپانوی گالفر جان راحم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 80لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 13دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔