ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کا سید عادل ابراہیم کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 19 دسمبر 2020 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب اورسیکریٹری اطلاعات المصطفیٰ معین خان نے کراچی کی ممتازسماجی شخصیت سیدعادل ابراہم کے مختصر علالت کے بعد انتقال پر دلی افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کراچی کیلئے ان کی سماجی اورعلمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عادل ابراہیم نہایت اعلیٰ اخلاق کے مالک اورانسانی خدمت کے جذبے سے معمورتھے ان کاانتقال کراچی کے عوام کاناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوںنے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔