پہلا ٹیسٹ، پاکستان نے کین ولیمسن کو آئوٹ کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا
شاہین شاہ آفریدی کی ولیمسن کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل پرامپائر نےدھیان نہ دیا ، کپتان محمد رضوان نے ریویو نہ استعمال کیا،ری پلیز میں گیند بیٹ سے قبل پیڈ کولگنےکی تصدیق ہوئی
ذیشان مہتاب ہفتہ 26 دسمبر 2020 12:57
(جاری ہے)
دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن اور راس ٹیلر وکٹ پر جم گئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز پر راس ٹیلر کو بھی اپنا شکار بنایا، راس ٹیلر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کین ولیمسن اور ہینری نکولس نے نیوزی لینڈ کو مزید کسی نقصان سے محفوظ رکھتے ہوئے دن کے اختتام تک ٹیم کا سکور 222 رنز پہنچایا، ولیمسن 94 اور نکولس 42 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تینوں وکٹیں حاصل کیں۔ اننگز کے 85 ویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی تاہم امپائر نے اس اپیل پر کوئی دھیان نہیں دیا ، کپتان محمد رضوان نے بھی مشورے کے بعد ریویو نہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ انہیں شک تھا کہ گیند پہلے بلے سے ٹکرائی ہے،ری پلیز میں یہ واضح ہوا کہ گیند بیٹ سے ٹکرانے سے قبل پیڈ کو چھو کر گئی ہے اور پاکستان کے ریویو لینے پر کیوی کپتان کو آئوٹ قرار دیا جاسکتا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.