ابوظہبی، بِگ ٹکٹ سیریز میں پاکستانی نے ایک ملین درہم کا انعام جیت لیا

اعجاز رفیع کیانی کا لاٹری نمبر417105 ہے، قرعہ اندازی میں پہلے نمبر پر ہندستان کے عبدالسلام نے20 ملین کا انعام جیتا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 3 جنوری 2021 23:02

ابوظہبی، بِگ ٹکٹ سیریز میں پاکستانی نے ایک ملین درہم کا انعام جیت لیا
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جنوری 2021ء) ابوظہبی میں بگ ٹکٹ سیریز سالانہ فیسٹیول میں پاکستانی نے ایک ملین درہم کا انعام جیت لیا، اعجاز رفیع کیانی کا لاٹری نمبر 417105 ہے، قرعہ اندازی میں پہلے نمبر پر ہندستان کے عبدالسلام نے 20 ملین درہم کا انعام جیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ہرسال قرعہ اندازی کا میگا ایونٹ منعقد کیا جاتا ہے، میگا فیسٹیول سال2021ء کی آج 20 ملین درہم کی قرعہ اندازی ہوئی ہے، جس میں حصہ لینے والوں نے دسمبر میں آن لائن ٹکٹ خریدے، 20 ملین کی بگ ٹکٹ ابوظہبی سیریز 223 جیتے والوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے، جس میں پہلی سات نمایاں پوزیشنز میں پاکستانی اعجاز رفیع کیانی کا تیسرا نمبر ہے۔

قرعہ اندازی کے فاتح ہندوستانی عبدالسلام ہیں، فون بند ہونے کی وجہ سے ان سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا، تاہم میگا ڈرا ایونٹ کی انتظامیہ ہندوستانی شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، تاکہ ان کے انعام کے بارے ان کو اطلاع دی جاسکے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قرعہ اندازی میں پاکستانی اعجاز رفیع نے ایک ملین درہم کا انعام جیتا ہے، دوسرے نمبر پر بھی انڈین نے 3 ملین درہم کا انعام جیتا ہے ، اسی طرح چوتھے نمبر پر انعام جیتنے والوں میں بنگلادیشی شہری، پھر آئرلینڈ اور چھٹے اور ساتویں نمبر پر بھی انعام جیتنے والوں میں ہندوستانی شہری شامل ہیں۔


متعلقہ عنوان :