جیف بیزوس نے 2020 میں 10 ارب ڈالر عطیہ کردئیے

منگل 5 جنوری 2021 22:50

جیف بیزوس نے 2020 میں 10 ارب ڈالر عطیہ کردئیے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2021ء) دنیا کی امیر ترین شخصیت اور مارکیٹ پلیس ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے رواں سال کی سب بڑی خیرات ادا کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے اپنی دولت کی طرح عطیات دینے میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

سالانہ عطیہ فہرست 2020 میں جیف بیزوس کا نام سرِ فہرست ہے، انھوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے 10 ارب امریکی ڈالر (16 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم عطیہ کی ہے۔ مذکورہ عطیہ کی مدد سے جیف بیزوس اپنی ’بیزوس ارتھ فنڈ‘ لاؤنچ کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ان کے فنڈز ایسی این جی اوز کی مدد کریں گے جو دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :