مراد سعید کرپشن میں عمران خان کے فرنٹ مین ہیں، فیصل کریم کنڈی

بدھ 6 جنوری 2021 17:35

مراد سعید کرپشن میں عمران خان کے فرنٹ مین ہیں، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مراد سعید کرپشن میں عمران خان کے فرنٹ مین ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مراد سعید نے سوالات کے ڈر سے صحافیوں کے بغیر پریس کانفرنس کی ، عمران خان کی کرپشن کی گواہی بلین ٹری دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی کرپشن بی آر ٹی پشاور دے رہی ہے ، وفاق میں معیشت سے تعلق رکھنے والی ہر وزارت میں فرنٹ میں رکھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی ہر شاہراہ نالائق وزیر اعظم کے نعروں سے گونج رہا ہے، فنی گالا محل کی ہر اینٹ کرپشن کاپتہ دے رہی ہے۔