زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں منظور نظر افراد کی گزٹڈ پوسٹوں پر بھرتیاں

یونیورسٹی اساتذہ اور اساتذہ تنظیموں کا احتجاج

بدھ 6 جنوری 2021 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے قائم مقام وائس چانسلر ظہیر میرانی کی جانب سے منظور نظر افراد کو گزٹڈ پوسٹوں پر بھرتی کئے جانے کے خلاف یونیورسٹی کے اساتذہ اور اساتذہ تنظیموں نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔ ادھر یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی ، سینڈیکٹ کے ممبران اور اساتذہ نے سابقہ قائم مقام وائس چانسلر ظہیر میرانی کی طرف سے کی جانے والی بھرتیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل اساتذہ کو آپس میں لڑانے اور نئے وائس چانسلر کیخلاف سازش قرار دیا۔

اس حوالے سے اساتذہ کی تنظیم ’’فافوا‘‘کے نائب صد ر پروفیسر نعمت لغاری کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈین ، سینڈیکٹ کے ممبران اور اساتذہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قائم مقام وائس چانسلر ظہیر میرانی اور رجسٹرار کی جانب سے یونیورسٹی میں لیکچرار اور دیگر آسامیوں پر غیرقانونی بھرتیوں ، تبادلوں اور تقرریوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ وائس چانسلر نے تین ماہ کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر بھرتیاں کیں اور اپنے من پسند افسران وملازمین کو مختلف عہدوں پر لگایا گیا جس سے اساتذہ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بھرتیوں کے حوالے سے نہ تو اشتہارات اخبارات میں دیئے گئے اور نہ ہی قواعد وضوابط پورے کئے گئے، لہٰذا اس حوالے سے فوری طورپر انکوائری کی جانی چاہئی

متعلقہ عنوان :