ٌملک بھر میں میں بجلی کا بریک ڈائون، غفلت کے مرتکب 2 افسران سمیت 7 افراد نوکری سے برخاست

اتوار 10 جنوری 2021 22:05

ٌملک بھر میں میں بجلی کا بریک ڈائون،  غفلت کے مرتکب 2 افسران سمیت 7 افراد ..
! اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2021ء) ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈا ئون کے بعد سینٹرل پاور جنریشن کی جانب سے غفلت کے مرتکب 2 افسران سمیت 7 افراد نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے ۔ سینٹرل پاور جنریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق سہیل احمد ایڈیشنل پلانٹ انجینئیر،جونئیر انجینئر دیدار علی چنا نوکری سے برخاست کئے گئے ہیں ۔فار مین علی حسن، آپریٹر ایاز حسین اور سعید احمد ، اٹینڈٹ سراج احمد میمن اور الیاس احمد کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :