حکومت پنجاب نے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو کو درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا

منگل 12 جنوری 2021 14:05

حکومت پنجاب نے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو کو درجہ دینے کا اصولی ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) حکومت پنجاب نے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو کو درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق تمام یونین کونسلز میں لوگوں کے مرحلہ وار راشن کارڈز بنائے جائینگے جن پر فیملی کے نام درج ہونگے اور فیملی ممبران کی تعداد کے مطابق انہیں گھریلو اشیائ بازار سے کم نرخوں پر ان راشن ڈپو سے فراہم کی جائیگی اور یہ اشیائ ہر پندرہ دن کے بعد راشن کارڈ دکھا کر جتنی ضرورت ہوگی صارف حاصل کرسکے گا اور اس کا اندراج رجسٹر میں کیا جائیگا اس کا مقصد کرپشن روکنے کیساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہے اس سے لوگ اپنے گھر کے افراد کے مطابق اشیائ وغیرہ حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :