ْ حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی بجا ئے کمی کر ے‘ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبرز آف کامرس

جمعرات 14 جنوری 2021 12:54

ْ حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی بجا ئے کمی کر ے‘ایگزیکٹو ممبر سرگودہا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبرز آف کامرس نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی بجا ئے کمی کر ے۔زرائع کے مطابق سرگودہا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خاتون ایگزیکٹو ممبر مریم شفیق ا لر حمٰن نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ سے صنعت و تجارت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اس سے پیداواری لا گت کے اخراجات میں بھی اضافہ سے معاشی ترقی متاثر ہو گی۔

(جاری ہے)

اس لیے حکو مت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی بجا ئے کمی کر ے ۔انہوں نے کاٹی انڈسٹری کیخواتین وفد سے گفتگو کرتے ہو ئیکہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنو عات مہنگی پیداواری لاگت کی و جہ سے دیگر ممالک کا مقابلہ کر نے میں پیچھے ہیں اس لئے حکومت ملک کی معاشی ترقی کے لئے بجلی کے نرخوں اور ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے انڈسٹری کو مراعات دینے کے لئے عملی اقدامات کرئے تاکہ پاکستانی اشیائ کی بیرون ملک فراہمی کی بدوکت ملکی شرح آمدن میں اضافہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :