پوتن روسی ویکسین کو پوری دنیا میں سب سے بہترسمجھتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2021 16:02

پوتن روسی ویکسین کو پوری دنیا میں سب سے بہترسمجھتے ہیں
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،اشتیاق ہمدانی) روسی صدر ولادیمیر پوتن سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف روسی ویکسین نے ثابت کردیا ہے کہ یہ دنیا بھر میں سب سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو فارمیٹ میں صدرمملکت نے وزراء کی کابینہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ فی الحال اس کے فوائد واضح ہیں اور اصل عمل سے اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی ویکسین سے متعلق اب تک یہ بالکل واضح ہے کہ اس کی افادیت دنیا میں کسی بھی ویکسین سے زیادہ بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :