وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بونیر اور کالام کے الگ الگ وفود کی ملاقات
وزیراعلیٰ کا ضلع بونیر کو سوئی گیس کی فراہمی ، سول ہسپتال مندڑ کو اپگریڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان سول ہسپتال کالام کی اپ گریڈیشن ،نیشنل پارک ،کالام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے،صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے ،محمود خان
جمعہ 15 جنوری 2021 20:40
(جاری ہے)
وفد کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے سول ہسپتال مندڑ کو کیٹیگری ڈی ہسپتال کا درجہ دینے کے علاوہ خدوخیل میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے، امبیلا ۔
نگریے اور سرہ تھانہ ۔ڈانڈار روڈز کی تعمیر کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائیگا۔ وفد کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے سول ہسپتال طوطالئی کی اپگریڈیشن کا کام بروقت مکمل کرنے کے لئے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ طلب کی۔ اس طرح وزیراعلیٰ نے پی کے 22 میں مختلف رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔ وفد کی طرف سے بنیادی مرکز صحت باغ میں ڈاکٹرو ں کی طرف سے ڈیوٹی نہ دینے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود ضلع بونیر کا دورہ کرکے ضلع میں تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سے ایم پی اے میاں شرافت علی کی قیادت میں کالام سوات کے ایک نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی اور علاقے میں ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے توانائی ، سیاحت ، صنعت ، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں صوبے کا کوئی بھی شخص محنت مزدوری کے لئے صوبے سے باہر نہیں جائیگا۔ کالام میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مٹلتان اور گبرال کالام ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کی تعمیر کے علاوہ کالام نیشنل پارک ، کالام ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جیسے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کالام میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ملازمتوں میں مقامی افراد کو پہلی ترجیح دی جائے گی جبکہ درجہ چہارم کی آسامیوں پر سو فیصد مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کالام ہسپتال کی اپگریڈیشن کے علاوہ کالام میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل سکول تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے فیز ٹو کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت کی بہتر اور معیاری سہولیات دستیاب ہونگی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کالام میں لینڈسٹیلمنٹ پر بھی جلد کام شروع کیا جائیگا تاکہ وہاں پر زمینوں کی ملکیت سے جڑے لوگوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.