ایف بی آر کے متعدد افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات

جمعہ 15 جنوری 2021 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے متعدد افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔چیف کمشنر آمنہ حسن نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمر زیب خان کا آڈٹ ٹو سے آڈٹ تھری،ڈپٹی کمشنر علی مرتضیٰ اکبر کو سی ایم سی سے واپس انفورسٹمنٹ ون،ڈپٹی کمشنر بہاول شہریار کا آڈٹ ٹو سے انفورسٹمنٹ ٹو،ڈپٹی کمشنر عمران علی شاہ کا انفورسٹمنٹ ٹو سے آڈٹ ون،اسسٹنٹ کمشنر محمد علی تاج کا آڈٹ تھری سے انفورسٹمنٹ ون ،اسسٹنٹ کمشنر اسد معین کا آڈٹ تھری سے آڈٹ ٹو جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد فرخ اسلم کا آڈٹ ون سے انفورسٹمنٹ ٹوتبادلہ کر دیا گیا ۔