رائے ونڈ ‘بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے

محلے داروں نے گھر میں گھس کر خاتون اور بچوں کو تشددکانشانہ بناڈالا

جمعہ 15 جنوری 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) رائے ونڈ کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،محلے داروں نے گھر میں گھس کر خاتون اور بچوں کو تشددکانشانہ بناڈالا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقہ میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے اور محلے داروں نے گھر میں گھس کر خاتون اور بچوں کو تشددکانشانہ بناڈالا ۔ ملزمان گلی میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس بھی پھیلاتے رہے۔علاقہ میدان جنگ بنا رہا مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی۔ سی سی پی او لاہور نے غلام محمود ڈوگرنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔