شوبز کی رنگین منافق دنیا میں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ‘ شہزادہ غفار

جب شوبزمیں آیا تا توچھوٹے قد کی وجہ سے انتہائی حقارت سے دیکھا جاتا تھا ،لیکن میںحوصلہ نہیں ہار

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:05

شوبز کی رنگین منافق دنیا میں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ‘ شہزادہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکارشہزاد ہ غفارنے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں آپ سے ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا بلکہ اس رنگین منافق دنیا میں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بڑی انتھک محنت سے حاصل کیا ہے ، جب میں شوبزمیں آیا تا تومجھے چھوٹے قد کی وجہ سے انتہائی حقارت سے دیکھا جاتا تھا ،لیکن میںنے حوصلہ نہیں ہارااورمحنت جاری رکھی اور آج میرے پرستاروں کا بہت بڑا حلقہ احباب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار بڑاحساس ہوتا ہے لیکن اسے اپنے ہر غم اپنے سینے میں چھپا کر چہرے پر خوشی دکھانا ہوتی ہے ۔