’کریج دی کاورڈلی ڈوگ‘ میرے پسندیدہ کارٹون ہیں، مہوش حیات

کارٹون نے مجھے سیکھایا چاہے کچھ بھی ہو جائے، چیزیں کتنی ہی ڈراؤنی کیوں نہ ہو جائیں ،سامنا کرنے سے کبھی نہ ڈریں ،آخر میں تمام چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں،اداکارہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:27

’کریج دی کاورڈلی ڈوگ‘ میرے پسندیدہ کارٹون ہیں، مہوش حیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے میں بتایا ہے کہ’کریج دی کاورڈلی ڈوگ‘ان کا پسندیدہ کارٹون ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کریج دی کاورڈلی ڈوگ کارٹون ان کا ہر وقت کا پسندیدہ کارٹون ہے۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے ناصرف اس کارٹون کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کارٹون سے انہوں نے کیا سیکھا۔اداکارہ نے بتایا کہ’کریج دی کاورڈلی ڈوگ‘ نے مجھے یہ سیکھایا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، چیزیں کتنی ہی ڈراؤنی کیوں نہ ہو جائیں ان کا سامنا کرنے سے کبھی نہ ڈریں اور آخر میں تمام تر چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :