بیٹی کی پیدائش کے بعد ویرات کوہلی کی مقبولیت میں اضافہ، ٹوئٹر پرفالورز کی تعداد 40ملین سے تجاوز کرگئی

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:57

بیٹی کی پیدائش کے بعد ویرات کوہلی کی مقبولیت میں اضافہ، ٹوئٹر پرفالورز ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بیٹی کے والد بننے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ٹوئٹر پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو 40 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 40 ملین فالوورز ہیں۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کے ٹوئٹر اکائونٹ کا جائزہ لیا جائے تو اٴْنہوں نے صرف 64 لوگوں کو اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ سے فالو کیا ہوا ہے جن میں اٴْن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرکٹ سے متعلق پیغامات سمیت مختلف پیغامات جاری کرتے دکھائی دیئے ،دوسری جانب اگر ہم ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو وہاں اٴْن کے فالوورز کی تعداد 90 اعشاریہ 3 ملین ہے۔ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر صرف 198 صارفین کق فالو کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :