بہترین اساتذہ ترقی یافتہ اور با شعور قوم کی ضمانت ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2021 17:54

بہترین اساتذہ ترقی یافتہ اور با شعور قوم کی ضمانت ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) بہترین اساتذہ ترقی یافتہ اور با شعور قوم کی ضمانت ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے درس گاہ بابا پیر عرفان الحق کے مقام پر اساتذہ کرام کی اخلاقی تربیتی پروگرام کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر بابا پیر عرفان الحق نے اساتذہ کرام کا کردار، انکی معاشرے میں اہمیت اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اخلاق کے موضع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)



اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف سمیت ڈپٹی ڈی اوز، ہیڈ ماسٹرز و مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ ٹریننگ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، بابا عرفان الحق اور سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف نے کہا ہے کہ سکول کے طلبا کی تربیت اور درس اخلاقیات کے حوالے سے ہمیں دلجوئی سے بچوں کی تربیت کرنے پر توجہ دینا ہوگی ، اساتذہ کرام صحیح تربیت کرکے، بچوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آ کر قوم کے معماروں میں اخلاقی اقدار اجاگر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :