شعبہ واسا کے ملازمین اپنی تنخواہوں،پنشن کی ادائیگی کی وجہ سے شدید مالی مشکلات میں مبتلا

ملازمین کی تمام تنخواہیں پنشن اور دیگر واجبات ادا نہ کئے گئے تو احتجاجی تحریک کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ، بہرام خان چانگ

منگل 19 جنوری 2021 00:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر بہرام خان چانگ، جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے HDAشعبہ واسا کے ورک چارج ملازمین کو 10ماہ ،ریگولر اور ریٹائرڈ ملازمین کو 8 ماہ ،کلریکل/آفیسرز کو 9مہینے سے تنخواہیں ادا نہ کرنے کے خلاف ڈائریکٹر جنرل HDAکے آفس بمقام ٹھنڈی سڑک پر 21جنوری بروز جمعرات 11بجے دن مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ HDAشعبہ واسا کے ملازمین اپنی تنخواہوں،پنشن کی ادائیگی کی وجہ سے شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اس تمام صورتحال سے ڈائریکٹر جنرلHDA اور سندھ حکومت کے تمام اعلیٰ حکام کو ملازمین کی پریشانی اور مشکلات سے آگاہ کیا گیا مگر مسلسل توجہ دلانے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں، پنشن ادانہیں کی جا رہی جب کہ حکومت سندھ بھی اپنے ذمہ ماہانہ چار کروڑ اکہتر لاکھ روپے ادا نہیں کررہی جس کی وجہ سے ملازمین بھوک و افلاس تنگدستی کی زندگی گزار رہے ہیں اس تمام صورتحال میں HDAایمپلائز یونین نے ملازمین کے مشورہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے کا دوسرا مظاہرہ ڈائریکٹر جنرل HDAکے آفس پر کیا جا رہا ہے اس کے باوجود ملازمین کی تمام تنخواہیں پنشن اور دیگر واجبات ادا نہ کئے گئے تو احتجاجی تحریک کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری HDAانتظامیہ اور حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :