ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی مد میں10 کروڑ 49 لاکھ روپے کی نادہندہ نشاط چونیاں پاور لمیٹڈکے بنک اکائونٹس منجمد کردیئے

بدھ 20 جنوری 2021 19:00

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی مد میں10 کروڑ 49 لاکھ روپے کی نادہندہ نشاط چونیاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سیلز ٹیکس کی مد میں10 کروڑ 49 لاکھ روپے کی نادہندہ نشاط چونیاں پاور لمیٹڈکے تمام بنک اکائونٹس منجمد کردیئے۔چیف کمشنر آمنہ حسن کی ہدایت پر کمشنر انفورسمنٹ ٹو خالق فاروق میاں کی سربراہی میں نشاط چونیاں کے اکانٹس منجمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

نشاط چونیاں پاور لمیٹڈکے ذمے سال 2014سے 2017 تک کا سیلز ٹیکس واجب الادا ہے، نشاط چونیاں پاور لمیٹڈکی انتظامیہ نے محکمہ کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کررکھی تھی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر تنویرحسین بھٹی کے دلائل پر نشاط چونیاں کی اپیل خارج ہونے پر اکائونٹس منجمد کئے گئے تاہم اکانٹس میں رقم موجود نہ ہونے پر ریکوری نہیں ہوسکی۔ ایف بی آر ذرائع کاکہناہے کہ نشاط چونیاں پاور لمیٹڈکیبنک اکائونٹس مکمل ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :