وزیرداخلہ کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا

اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،شیخ رشید 192ممالک کیلئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے،مزدوروں کیلئے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے،نادرا روزانہ ایک لاکھ پاسپورٹ بنائیگا ،پہلا مفت ہو گا،گفتگو

بدھ 20 جنوری 2021 21:14

وزیرداخلہ کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو دی جانیوالی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، 192ممالک کیلئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے،مزدوروں کیلئے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے،نادرا روزانہ ایک لاکھ پاسپورٹ بنائیگا ،پہلا مفت ہو گا۔

بدھ کو وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایمیگریشن، اور ایف آئی اے بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ،ایمیگریشن، اے ایس ایف اور محکمہ کسٹمز کو مسافروں کا بہترین طریقے سے خیال رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 192ممالک کیلئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آدمی اسٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائیریکٹ رابطہ کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کیلئے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ دو مہینے تک لوگون کو ملے گا، اقدام سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے لیے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا روزانہ ایک لاکھ پاسپورٹ بنائے گا اور پہلا مفت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی۔