مسلمانوں کی سب سے عظیم سلطنت کا باقاعدہ اختتام، سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث انتقال کر گیا

90 سالہ شہزادہ دوندار علی عثمان شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2021 00:34

مسلمانوں کی سب سے عظیم سلطنت کا باقاعدہ اختتام، سلطنت عثمانیہ کا آخری ..
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء) مسلمانوں کی سب سے عظیم سلطنت کا باقاعدہ اختتام، سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں مسلمانوں کی سب سے بڑی اور سب سے شاندار سلطنت کہلانے والی سلطنت عثمانیہ 6 صدیوں بعد بالآخر باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔ سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث بھی اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترکش خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عثمانیہ کے آخری وارث، 90 سالہ شہزادہ دوندار علی عثمان انتقال کر گئے ہیں۔ وہ شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ہسپتال میں کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔ شہزادہ دوندار علی عثمان کو ان کے اہل خانہ کافی عرصے سے علاج کے غرض سے ترکی منتقل کرنے کیلئے کوشاں تھے، تاہم شام کے جنگی حالات کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ شہزادہ دوندار علی عثمان کی پیدائش دمشق میں ہی ہوئی تھی، 1924 میں ترک خلافت کے خاتمے کے بعد انہوں نے دمشق میں ہی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اپنی ساری زندگی وہیں مقیم رہے۔

متعلقہ عنوان :