سی سی پی او پشاور عباس احسن کا ضلع خیبر کا خصوصی دورہ
نئے تعمیر ہونے والے اینٹی کار لیفٹنگ سیل کا افتتاح کیا
جمعرات 21 جنوری 2021 23:29
(جاری ہے)
سی سی پی او نے کہا کہ خیبر میں اینٹی کار لیفٹنگ سیل کا افتتاح کیا گیا ہے جس کے قیام کی وجہ سے ضلع خیبر پولیس کی سرقہ شدہ گاڑیوں کو برآمد کرنے کی استعدادکار میں نمایاں بہتری آئیگی۔
سی سی پی او نے '' گرین پاکستان ''کے تحت پودا لگایا اور ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔دورے کے دوران ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے سی سی پی او عباس احسن کو ضلع خیبر کے تمام تر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ سی سی پی او نے اس موقع پر پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو علاقہ کی رسم و رواج کا خیال رکھنے کی بھی سختی سے تاکید کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں اصلاحات کا عمل لائق تحسین ہے جس سے علاقہ میں ترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پوری طرح مستعد ہے اورامن و امان کے قیام کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔سی سی پی اوعباس احسن نے سیکیورٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حقیقی معنوں میں خادم ہے جو عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ سی سی پی او نے فرنٹئیر کور سیکٹر ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران فرنٹئیر کور کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر شوکت رانا محمود کیساتھ ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں افسران کے درمیان علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر نے سی سی پی او عباس احسن اور ڈی پی او خیبر کو خصوصی شیلڈز پیش کیں۔ بعد ازاں سی سی پی او نے ضلع خیبر کے مختلف علاقوں شاہ کس، باڑہ، فرنٹئیر روڈ کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیامزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.