بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 26جنوری کو طلب کر لیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 26جنوری کو طلب کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 26جنوری 2021 ء بروز منگل شام چار بجے صوبائی اسمبلی ہال شاہراہ زرغون کوئٹہ میں طلب کرلیا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس 4فروری تک جا ری رہے گا۔