بیت المقدس میں پیغمبر موسی کے مقام پر لائبریری کے قیام کی تجویز

پیغمبر موسی کی نسبت سے مشہور جگہ پر لائبریری کے قیام کا مقصد مقام کے تاریخی تقدس کو بحال کرنا ہے،سماجی کارکن

جمعہ 22 جنوری 2021 16:05

اریحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) فلسطین کے سماجی کارکنوں نے بیت المقدس اور اریحا کے درمیان واقع تاریخی اور مقدس مقام مقام موسی کی مسجد سے متصل ایک لائبریری کے قیام پر کام شروع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اقدام اور مہم میں شامل کارکنوں کاکہنا تھا کہ پیغمبر موسی کی نسبت سے مشہور اس جگہ پر لائبریری کے قیام کا مقصد اس مقام کے تاریخی تقدس کو بحال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مقام موسی پر لائبریری کے قیام میں کتابوں، فرنیچر اور دیگر لوازمات میں مدد فراہم کریں تاکہ اس علمی اور دینی مرکز کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل مقام موسی میں ایک قابل اعتراض پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پارٹی میں کچھ لڑکوں اور لڑکیوں نے ڈانس کیا تھا جس پر عوامی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔اس اقدام میں شامل دیگر کارکنوں میں بیت المقدس کی دو سرکردہ خواتین کارکن خدیجہ خویص اور ھنادی حلوانی بھی شامل ہیں۔ انہوںنے مقام موسی کے وقار اور اس کے دینی شخص کو بحال کرنے کے لیے شہریوں سے اس تجویز میں بھرپور حصہ لینے کی تجویز دی ہے۔

متعلقہ عنوان :