وفاقی وزیر تعلیم نے آن لائن امتحانات کا عندیہ دے دیا
کچھ یونیورسٹیوں کےطلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہےہیں،ایچ ای سی کوکہاہےیونیورسٹیوں کےوائس چانسلرزسےرابطہ کیاجائے اور دیکھاجائے کہ خصوصی حالات میں کیاآن لائن امتحانات ممکن ہیں؟، شفقت محمود کا ٹوئٹ
شہریار عباسی منگل 26 جنوری 2021 01:15
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ’’کچھ یونیورسٹیوں کےطلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہےہیں، یہ یونیورسٹیوں کا فیصلہ ہوگا کہ وہ کیا کرتے ہیں لیکن ایچ ای سی کوکہاہےیونیورسٹیوں کےوائس چانسلرزسےرابطہ کیاجائے اور دیکھاجائے کہ خصوصی حالات میں کیاآن لائن امتحانات ممکن ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کودیکھناہوگاکہ کیاان میں یہ تکنیکی صلاحیت ہے، کہ وہ تمام طلبا کا امتحان لے سکیں ؟کسی کوبھی پیچھےنہیں رہناچاہیے۔ یقینی بناناہوگاآن لائن امتحان سےگریڈزبڑھانےکیلئےغلط فائدہ نہ اٹھایاجائے ۔اچھاسوالنامہ ضروری ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ شام سے ٹوئٹر پر طلباء کی جانب سے آن لائن امتحانات کے لیے ٹرینڈ بنایا گیا تھا۔ طلباء کا مطالبہ تھا کہ اگر پڑھائی آن لائن کی ہے تو امتحان بھی آن لائن ہونا چاہیے۔ طلباء کے مطالبے پر اب وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے آن لائن امتحانات کا عندیہ دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.