کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45دن بعد، دوسرا پانی پھول آنے پر دینے کی ہدایت

منگل 26 جنوری 2021 14:24

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2021ء) : محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چنے کے مرجھا، جھلسا، بلائٹ سے بچا کیلئے کاشتکاروں کو باقیات تلف کرنے کا مشورہ بھی دیاگیاہے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار چنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے اور ویسے بھی چنا زیادہ تر بارانی علاقوں کی فصل ہے اس لئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکا پانی لگا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کافی ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ آبپاش علاقوں میں کثرت کھاد، اگیتی کاشت یا بارش کے باعث اگر فصل کاقد زیادہ بڑھ رہا ہو تو مناسب حد تک اسے سوکا دیں اور کاشت کے دو ماہ بعد شاخ تراشی بھی کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیت میں چنے کے مرجھا، چنے کے جھلسا،بلائٹ سے متاثرہ پودے نظرآئیں تو انہیں فوری تلف کردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :