برازیل میں نجی طیارہ کو حادثے کے نتیجے میں 4 برازیلین فٹبالر ہلاک

منگل 26 جنوری 2021 15:56

برازیل میں نجی طیارہ کو حادثے کے نتیجے میں 4 برازیلین فٹبالر ہلاک
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) برازیل میں نجی طیارہ کو حادثے کے نتیجے میں 4 برازیلین فٹبالر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق برازیل میں طیارہ گرنے کے باعث فٹبال کلب کے صدر سمیت 4 فٹبالر ہلاک ہوگئے، فٹبالرز کا تعلق برازیل کے پالماز کلب سے تھا جب کہ چاروں فٹبالرز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث نجی طیارے میں علیحدہ سفر کررہے تھے کہ جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

برازیلین حکام کے مطابق جہاز ٹیک آف کے دوران رن وے کے آخر میں زمین پر آگرا اور اس میں آگ لگ گئی جس کے بعد دو دھماکے بھی ہوئے، حادثے میں پائلٹ بھی مارا گیا تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :