بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار

آرمی چیف کا بھی ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کر لیا ، رپورٹ

منگل 26 جنوری 2021 19:46

بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار ہے ۔آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے بھی ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کر لیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2020 کے دوران بھارتی فوج کے 1900 سے زائد فوجی اپنی جان لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔جنرل ایم ایم نروانے نے اعتراف کیا کہ میں بھی دباؤ کا شکار ہوں، لیکن جلد ہی اپنی بات کو مزید بڑھانے کے بجائے انہوں نے ڈپریشن کو اچھی چیز قرار دیا۔بھارتی آرمی چیف کے مطابق اسٹریس برا نہیں ہوتا، اسٹریس ہونے سے اچھا کام بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج میں ذہنی دباؤ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :