ویلنشیا ٹائون ایچ بلاک میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو خود کو نیب کے اہلکار ظاہر کر کے گھر کا صفایا کرگئے

منگل 26 جنوری 2021 23:04

ویلنشیا ٹائون ایچ بلاک میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو خود کو نیب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ویلنشیا ٹائون ایچ بلاک میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو خود کو نیب کے اہلکار ظاہر کر کے گھر کا صفایا کر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویلنشیا ٹائون ایچ بلاک میں ڈاکو گزشتہ رات گھر لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات شہری عبدالغفار کے گھر میں ہوئی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے شہری پر تشدد بھی کیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی گھر کے دوسرے کمروں میں لوٹ مار کرتے رہے۔ چند منٹ کی واردات کے دوران ڈاکو 15 تولے سونا اور 4 لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :