کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، سوات کے 63 غیر قانونی کرشنگ پلانٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
منگل 26 جنوری 2021 23:55
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کرشنگ پلانٹس کے خلاف کاروائی کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں 63 پلانٹس کی نشاندہی ہوچکی ہے۔
اجلاس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کو اس صورتحال کا جامع حل نکالنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات بھی جاری کئے۔سید ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ نے سوات ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کھدائی اور کرشنگ فوری طور پربند کی جائے۔ اور اس کے لئے تمام انتظامی آپشنز بروئے کار لائے جائیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کرشنگ پلانٹس کسی صورت قابل قبول نہیں ان کا کہنا تھا کہ سوات کا قدرتی حسن ایسے غیر قانونی کاموں کی وجہ سے ماند پڑتا جارہا ہے اور اس کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ قدرتی ماحول سے نا انصافی اور ظلم ہمیشہ انسان کو بڑے نقصان کی شکل میں واپس ملتی ہے۔ اس لیے اس معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے دریائے سوات نے قدرتی حسن اور پانی کی شفافیت کو اپنی پرانی حالت میں بحال کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو مل کر کام کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے مائنز اینڈ منرل کے شعبہ کے لئے موثر قانون سازی کر رکھی ہے اور اگر ادارے مستعدی سے کام کریں تو سوات کی قدرتی حسن کو ماند پڑنے سے بچایا جاسکتا ہے اور یہ ہمیں ہر صورت میں اولین فرض سمجھتے ہوئے یقینی بنانا ہوگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جہاں کمی بیشی ہے اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ صوبائی حکومت وہ کمی بھی پورا کرے۔ اجلاس میں دریائے سوات کے ارد گرد مختلف پلانٹس اور مشینری وغیرہ کی دن رات مسلسل نگرانی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.