ترجمان خیبرپختونخوا حکومت و معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2021 11:33

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت و معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش  نے پشاور ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت و معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کامران بنگش نے صحافیوں میں ڈیجیٹل صحافت کے حوالے سے کٹس تقسیم کیے اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب م ریاض اور سیکرٹری عمران بخادی اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک اور سیکرٹری محمد نعیم بھی موجود تھے کامران بنگش نے کہا کہ جدید سہولیات سے صحافیوں کو آراستہ کرنا مشن ہے۔

ڈیکیٹل صحافت اب ایک حقیقت ہے۔اور ڈیجیٹل صحافت کے ذریعے اب مسائل سے باخبر رہنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ کامران بنگش نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آزاد صحافت ممکن ہے۔۔تقریبا 550 صحافیوں کو ڈیجیٹل صحافت کے کٹس حوالے کرنا خوش آئند ہے۔