دوسرا آل نوکنڈی فٹبال فرینڈ شپ کپ ٹورنامنٹ ملک قادر جان محمدزئی نے فٹبال کو کک لگا کرٹورنامنٹ کاافتتاح کردیا

بدھ 27 جنوری 2021 20:49

دوسرا آل نوکنڈی فٹبال فرینڈ شپ کپ ٹورنامنٹ ملک قادر جان محمدزئی نے ..
نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) دوسرا آل نوکنڈی فٹبال فرینڈشپ کپ ٹورنامنٹ ملک قادر جان محمدزئی نے فٹبال کو کک لگا کرٹورنامنٹ کاافتتاح کیااور دوسرا آل نوکنڈی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں تین شاندار میچ کھیلے گئیجبکہ پہلے میچ تاجران سپورٹس نوکنڈی vs فرینڈز کلب نوکنڈی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ تاجران سپورٹس نوکنڈی نے فرینڈز کلب کو 3-1 گول سے شکست دی جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ کوہ سلطان ہیروز vs شہید ثنااللہ جان کلب کے درمیان کھیلا گیا جسے کوہ سلطان ہیروز کلب نے 6-4 گول سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ نیشنل بنک نوکنڈی vs بلوچ فائٹر کے درمیان کھیلا گیا بلوچ فائٹر نے نیشنل بنک کو 4-3 گول سے شکست دی شاندار میچ کیچیف گیسٹ ملک قادر جان محمدزئی سیکھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اور ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کیپٹن نیچیف گیسٹ کے ساتھ ٹرافی کی رونمائی کیااورچیف گیسٹ ملک قادر جان محمدزئی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو دس ہزار روپے نقد دیے ٹورنامنٹ کمیٹی ممبران نے ملک قادرجان محمدزئی کے سپورٹس دوستی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :