بھارتی عدالت نے آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر کرنے پر ویرات کوہلی اور تمنا بھاٹیا سے جواب طلب کرلیا

بدھ 27 جنوری 2021 22:56

بھارتی عدالت نے آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر کرنے پر ویرات کوہلی اور ..
کیرالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) بھارتی عدالت نے آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر کرنے پر ویرات کوہلی اور تمنا بھاٹیا سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ویرات کوہلی اور تمنا بھاٹیا سمیت دیگر اداکار آن لائن کارڈ گیمز کے ایمبیسڈر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اس جانب متوجہ ہورہی ہے، آن لائن کارڈ گیمز دن بدن مقبول ہورہے ہیں لہذا قانونی طور پر ان گیمز پر پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے درخوست گزار کی استدعا پر کرکٹر ویرات کوہلی، اداکارہ تمنا بھاٹیا سمیت ملیالم اداکار اور کیرالا حکومت کو آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر پر نوٹس بھیجتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :