لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے دے دئیے گئے
لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چئیرمین این ڈی ایم اے کے علاوہ چئیرمین اور ڈپیٹی ایرا کا عہدہ بھی تفویض کر دیا گیا
مقدس فاروق اعوان جمعرات 28 جنوری 2021 15:18
(جاری ہے)
25 نومبر 2020ء کو آصف غفور سمیت 6 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی تھی جس میں جنرل اختر نواز بھی شامل تھے۔بتایا گیا تھا کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر،میجر جنرل سلمان فیاض غنی،میجر جنرل سرفراز علی اورمیجر جنرل محمد علی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔۔ واضح رہے کہ 15 دسمبر2020ء کو وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے چیئرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کے لیے تین نام بھیجے تھے۔وفاقی کابینہ نے اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے عامر طفیل کو سوئی ناردرن کا ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لازمت کا آخری روز اپنے یونٹ کیساتھ گوجرانوالا میں گزارا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اپنے عہدے سے جمعے کے روز ریٹائر ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.