اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نیٹ بال نمائشی میچ 5 فروری کو کھیلا جائیگا

جمعرات 28 جنوری 2021 15:55

اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نیٹ بال نمائشی میچ 5 فروری کو آکسفورڈ گرامر سکول اسلام آباد میں کھیلا جائیگا، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش نے بتایاکہ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور نمائشی میچ اسلام آباد گرین اور اسلام آباد وائٹ کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن ہر سال 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی منانے کے لئے خواتین نیٹ بال کا اہتمام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :