سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر کے گھر پر فائرنگ ،سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا، گھر میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اتوار 7 فروری 2021 14:35

سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر کے گھر پر فائرنگ ،سی سی ٹی وی بھی منظرعام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2021ء) لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر کے گھر پر فائرنگ کی گئی جس کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، خوش قسمتی سے فائرنگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عابد باکسر کے مطابق فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ عابد باکسرنے الزام عائد کیا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ ایک انسپکٹر کے ایما پر کی گئی ،راشدامین،صدیق بٹ،افضل ،علی،حمزہ نے فائرنگ کی۔ مجھے مخالفین کی جانب سے ایک عرصہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔عابد باکسر نے کارروائی کیلئے مقامی پولیس کودرخواست دیدی ۔