تیسرا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ 12 سے 14فروری تک کھیلا جائے گا
ٹورنامنٹ لاہور جمخانہ گولف کلب میں ہوگا، پانچ کیٹیگری میں مقابلے ہوں گے
پیر 8 فروری 2021 18:58
(جاری ہے)
قومی ادارے کی حیثیت سے واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ گولف کے کھیل کی ترویج میں سرگرم کردار ادا کرنے کے لئے بھی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔
چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان گولف فیڈریشن سمیت اس کھیل کے فروغ کے لئے کام کرنے والے دیگر سپورٹس گروپس سے وا پڈا کے مضبوط روابط استوار کرنا ہے۔ اِس ٹورنامنٹ کے ذریعے گولف کے شعبے میں موجود نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے میں بھی مدد ملے گی۔واپڈا گزشتہ نصف صدی سے پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔واپڈا سپورٹس بورڈ نے ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں جن میں واپڈا سپورٹس انڈامنٹ فنڈ سرفہرست ہے۔ واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں کے ذریعے کھلاڑیوں کو ملک میں ملازمت کے سب سے زیادہ مواقع حاصل ہیں۔ اس وقت2 ہزارسے زائد کھلاڑی اور آفیشلز کو واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں میں روزگار حاصل ہے۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 66ٹیمیں ہیں جن میں مردوں کی 37 جبکہ خواتین کی 29ٹیمیں شامل ہیں۔ اس وقت واپڈا 35کھیلوں میں قومی چیمپئن اور 19میں رنرز اپ ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.