صوبائی وزیر آبپاشی کا ڈیرہ غازی خان میں رود کوہی ری ماڈلنگ سائیٹ کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لی

منگل 9 فروری 2021 20:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2021ء) صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں رودکوہی ری ماڈلنگ سائیٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 950 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے سے ڈیرہ غازی خان شہر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے میں مدد ملے گی، اس منصوبے سے سیلاب کے دوران ڈیرہ غازی خان کینال میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل بھی رک جائے گا۔ صوبائی وزیرنے افسران کو منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :