اولیا اللہ کی باتیں اور درگاہوں سے انسانیت میں محبت کا پیغام ملتا ہے، مولانا قاری شبیراحمد عثمانی
دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جائے اور بلا تفریق معاشرے کے افراد میں رسول ﷺ کی تعلیمات کے سلسلہ کو بہتر بناتے ہوئے بہترین اخلاق کا درس دیا جائے اولیا اللہ کی باتیں اور درگاہوں سے انسانیت میں محبت کا پیغام ملتا ہے، امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کااجتماع سے خطاب
جمعہ 12 فروری 2021 19:54
(جاری ہے)
انسانیت کی بلا تفریق اور بلا تقسیم خدمت ہمیں اپنا شعار بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت طبقہ کو چایئے کہ وہ مستحقین،غریبوں،یتمیوں،بے آسرا افراد،بیواوں کی اخلاقی ،مالی مدد کو یقینی بنائیں تاکہ انسانیت کی بہترین انداز سے خدمت کی جا سکے انہوں نے کہ نبی اقدس ﷺ کی تعلیمات اور ان کے فرمودات پر عمل اور ان پر روشنی ڈالنا ہم سب پر لازم ہے جس کیلئے ہم سب کو فرداً فرداً اپنا انتہائی اہم و مثبت کردار اداکرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کا دفاع ہر دور میں مسلمانوں نے اپنا خون دیکر کیا اور آج بھی غیور مسلمان اپنے دین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرمان کی حفاظت کیلئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کی اصل وجہ دین سے دوری اور توبہ نہ کرنا ہے،اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں،سچ کو عام کریں اور جھوٹ سے بچیں،میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ا للہ تعالیٰ نے ہم کو قرآن پاک جیسی آسمانی کتاب دی ہے ہم اس کی طرف آئیں اور اس کتاب کو پڑھیں اور اپنے بچوں کو پڑھائیں اسلام کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ حاصل کریں اوربچوں کو پانچ وقت کا نمازی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے اس میں ذرہ برابر شک بھی حالت کفروارتداد تک لے جاتاہے،رہنمائوں نے کہا کہ مغربی کلچروثقافت کو فروغ دے کر حیاء باختہ معاشرہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحفظ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ؐ جیسے ;قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ سیکولر انتہاپسندی کو فروغ دیاجارہاہے اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اورکرپشن نے عوام الناس کا جینادوبھر کردیاہے،تمام معاشی پالیسیاں امریکی ومغربی ایجنڈے اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تابع بنائی جارہی ہیں جس سے ملک دیوالیہ ہورہاہیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.