خواب پورا ہونے پر یقین نہیں آرہا،روبینہ دلیک

بگ باس 14 کا سفر میرے لئے ہمیشہ یادگار رہے گا ،میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا، بھارتی اداکارہ

پیر 22 فروری 2021 20:45

خواب پورا ہونے پر یقین نہیں آرہا،روبینہ دلیک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے کہا ہے کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ بگ باس جیتنے کا اٴْن کا خواب پورا ہوگیا ہے۔بگ باس کے سیزن 14 کی ٹرافی گھر لانے کے بعد روبینہ دلیک نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔روبینہ دلیک نے کہا کہ ’میں تمام مداحوں کی بیحد شکرگزار ہوں کیونکہ اٴْن کی سپورٹ کی بدولت ہی آج میرا خواب پورا ہوا ہے۔

‘بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں کہ میں کس قدر خوش ہوں۔

(جاری ہے)

‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے مداحوں کے ساتھ کے بغیر یہ مقابلہ نہیں جیت سکتی تھی اور مجھے پورا یقین تھا کہ میرے مداح مجھے اکیلا نہیں چھوڑیں گے‘۔روبینہ دلیک نے کہا کہ ’بگ باس 14 کا سفر میرے لئے ہمیشہ یادگار رہے گا کیونکہ میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’بگ باس کی فاتح بننا میرا خواب تھا اور مجھے اب یقین نہیں آرہا ہے کہ میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے‘۔روبینہ دلیک نے کہا کہ کہ بہت جلد اپنے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن رکھوں گی جس میں وہ مداحوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گی اور اٴْنہیں بگ باس کے سفر کے بارے میں بھی بتائیں گی‘۔

متعلقہ عنوان :